اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ژو گیارہ نامی یہ مشن شمالی چین میں واقع جیوکوان سٹیلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ ٹو ایف کیرئیر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ ہوا ہے۔یہ مشن دو روز میں تیان گونگ ٹو خلائی اسٹیشن پر پہنچ کر طب اور مختلف خلائی ٹیکنالوجی پر تجربات کرے گا۔اسپیس پروگرام کے کمانڈر اِن چیف جنرل ژینگ یوژیا نے اس مشن کے لانچ کی کامیابی کا اعلان کیاچین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ نے سائنسدانوں کو اس مشن کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ چھٹا موقع ہے جب چین نے اپنے خلابازوں کو خلا میں روانہ کیا اور یہ اب تک کا سب سے طویل مشن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲